۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
فاطمیہ فاؤنڈیشن شعبہ قم

حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مسئول امور خارجہ: آل سعود اور امریکہ و برطانیہ کے گٹھ جوڑ کے مضمرات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ ان کے مطابق آل سعود کی پشت پناہی  امریکہ و برطانیہ کی طرف سے کی جا رہی ہے ورنہ آل سعود انتہائی کمزور لوگ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم انھدام بقیع کے موقع پر فاطمیہ فاؤنڈیشن شعبہ قم کے زیراہتمام ایک تجزیاتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ مقررین نے جنت البقیع کے انہدام کے حوالے سے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالی اور راہ حل سوچنے پر زور دیا۔

سیمینار سے خصوصی گفتگو حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت شیرازی مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مسئول امور خارجہ نے کی۔ انہوں نے مختصر وقت میں جامع گفتگو کرتے ہوئے آل سعود اور امریکہ و برطانیہ کے گٹھ جوڑ کے مضمرات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ ان کے مطابق آل سعود کی پشت پناہی امریکہ و برطانیہ کی طرف سے کی جا رہی ہے ورنہ آل سعود انتہائی کمزور لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ متعدد ممالک میں رژیم چینج کرنے کی کوششیں کر چکا ہے۔ اگر مقاومتی بلاک بشارالاسد کی مدد نہ کرتا تو یہ شام میں بھی اپنی پسند کی حکومت لے آتے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کے نوکروں کے بھی نوکر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملت پاکستان کے استقلال، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ ، بقا اور دفاع کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .